کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ای-مارکنگ لیب کا افتتاح، صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا ملازمین کے لیے ایک اضافی انکریمنٹ کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی یونٹ نے صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کی جانب سے اضافی انکریمنٹ کے اعلان پر تمام ملازمین کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے ای-مارکنگ لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے صوبائی وزیر کو ای-مارکنگ سے متعلق بریفنگ دی تقریب میں بورڈ کے افسران اور ایپکا کے عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔تقریب کے دوران صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ای-مارکنگ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اسے تعلیمی نظام میں بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے بورڈ کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اضافی انکریمنٹ دینے کا بھی اعلان کیا، جس کا ملازمین نے بھرپور خیر مقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی یونٹ صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو, سیکریٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ کاشف صدیقی، ناظم امتحانات زرینہ راشد اور تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کے لیے ایک اضافی انکریمنٹ کے اعلان اور ملازمین کی حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا, ایپکا کے عہدیداران نے کہا کہ ملازمین کی خدمات کا اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی نہ صرف ان کے لیے باعث مسرت ہے بلکہ اس سے ملازمین میں مزید محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے کا حوصلہ پیدا ہوگا (ایپکا) عہدیداروں کا کہناہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی اس مثبت اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ایسے مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*