کراچی: اسٹیل ٹاؤن سے اغوا ہونے والے نوجوان زین العابدین کے قتل میں کزن ملوث نکلا، وجہ بھی سامنے آ گئی

کراچی(17 اکتوبر 2026): شہرِ قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سے تین روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان زین العابدین کو تاوان کی وصولی کے باوجود قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے قریبی عزیز سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاش برآمد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول زین العابدین کو تین روز قبل اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اغوا کاروں کی جانب سے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ مقتول کے والد نے مجبراً 5 لاکھ روپے مرکزی ملزم فیصل سموں کے حوالے کیے تھے، تاہم ملزمان مزید تاوان ادا کرنے کے لیے لگاتار دباؤ ڈالتے رہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے قریبی عزیز فیصل کو حراست میں لیا، جس کی نشاندہی پر ایک اور ملزم انصر ابڑو کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے جھاڑیوں سے نوجوان زین العابدین کی بوری بند لاش برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ مرکزی ملزم فیصل نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ زین العابدین کے موبائل فون میں ایک خاتون کی نازیبا ویڈیو موجود تھی، جس پر تنازع شروع ہوا تھا۔

ملزم فیصل کا مزید کہنا تھا کہ اس نے زین العابدین سے بدلہ لینے کے لیے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کا پورا پلان بنایا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*