
کراچی: آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن 2026-2028 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق ہونے والے انتخابات میں عمیر ادریس (ریڈان ہاؤس آف مندی) کو چیئرمین، رضا خان (ہاٹ این اسپائسی) کو سینئر وائس چیئرمین اور عديل فیروز کالیا (کے بیز کیفے اینڈ گرل) کو وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین میں عبدالقادر میر، عامر الیاس موٹن، عرفان الٰہی، محسن شفیق سیگل، صابر اسلم، شیخ محمد تحسین، شیخ محمد عمر، سریش کمار اور وقاص عظیم قادر شامل ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سلمان علیم نے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
