کراچی:شارجہ سے ڈھاکہ کی پرواز کے مسافر کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

پرواز ایئر عربیہ کی پرواز جی 9512 کو بھارتی فضائی حدود میں مسئلہ پیش آیا۔

دوران پرواز شارجہ سے ڈھاکہ کے 42 سالہ مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ایئرپورٹ ذرائع

پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ ترجمان سی اے اے

ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے پرواز جی 9512 نے کراچی میں لینڈنگ کی

سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر انتقال کر چکا تھا

ضابطے کی کاروائی کے بعد میت ایئر لائن کے حوالے کی گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن

شارجہ ڈھاکہ کی پرواز پونے 2 گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہی۔ ائرپورٹ ذرائع

طیارہ صبح سوا 6 بجے میت لے کر جناح ایئرپورٹ کراچی سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوا۔ ایوی ایشن ذرائع

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*