کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا ایم ڈی کیٹ کے داخلے کے امتحان کیلئے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار

سندھ حکومت کی وزارت صحت انتظامی بنیادوں پر مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی

ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی بھاری فیس وصول کرنے کے باوجود طلباء وطالبات کیلئے ناقص انتظامات کئے گئے، اراکین سندھ اسمبلی

امتحانی مراکز میں بیٹھنے اور پینے کے پانی تک کا مناسب انتظام نہیں تھا، اراکین سندھ اسمبلی

طالبات کے ساتھ آئے ہوئے والدین کیلئے بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا، اراکین سندھ اسمبلی

اسی امتحان کیلئے لاہور میں 8 جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صرف 2 امتحانی مراکز قائم کیے گئے، اراکین سندھ اسمبلی

کراچی میں صرف 2 امتحانی مراکز ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلباء وطالبات کو لمبی قطاروں میں کھڑے رہ کر انتظار کرنا پڑا، اراکین سندھ اسمبلی

امتحانی مراکز کے اطراف شدید ٹریفک جام کی وجہ سے طالب علموں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اراکین سندھ اسمبلی

سندھ حکومت ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کا انعقاد کرانے میں انتظامی بنیادوں پر مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے، اراکین سندھ اسمبلی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*