کراچی، ڈیفنس فیز 8 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

کراچی میں ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت 26 سالہ حاجی محمد عدنان کے نام سے ہوئی۔

واقعہ کے وقت عدنان اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا جس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر عدنان کو 3 گولیاں مار دیں، عدنان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے، مقتول کا تعلق قلات بلوچستان سے تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے ہیں، مقتول کی گاڑی ساحل تھانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلخانہ بلوچستان کے لیے لے کر روانہ ہوگئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*