کراچی، فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار امجد حسین جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو 10گولیاں ماری گئیں، لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر 5 ملزمان سوار تھے، 3 نے فائرنگ کی۔

ایس ایس پی کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، فوری طور پر قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*