کترینہ کے ساتھ گزرا ہر دن محبت کا ہوتا ہے، وکی کوشل

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی اہلیہ، اداکارہ کترینہ کیف کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیاہے۔

وکی کوشل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کترینہ کیف کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کےساتھ ہر دن ہی محبت کا  ہے‘۔

خیال رہے کہ وکی کوشل نے کترینہ کیف کے لیے یہ محبت بھرا پیغام اس وقت جاری کیا جب کترینہ کیف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر وکی کوشل کے ساتھ چند خوبصورت سیلفیاں شیئر کیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ’ شاید اس سال ہم ساتھ میں یادگار ڈنرز نہ کرسکیں، لیکن تمام مشکل لمحات کو بہتر بنانا ہی سب سے زیادہ اہم ہے‘۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*