ژوب میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلہ، 4 افراد ہلاک

ژوب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، چھاپہ قتل و اغواء سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم حاجی لالو کا بیٹا، بھتیجا اور 2 گن مین ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ ژوب منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہلاک افراد کے لواحقین نے احتجاجاً لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر کوئٹہ ژوب شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان بلال کا کہنا ہے کہ کارروائی سے متعلق سی ٹی ڈی سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے، پولیس اور لیویز افسران بھی تحقیقات کر  رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*