ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پرویزالہیٰ کےخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پرویزالہیٰ کےخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کےخلاف آج ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائیگی۔

 دوست مزاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئین کے مطابق طلب کیا تھا لیکن اجلاس بلانے کی بجائے مجھے ہی اسمبلی سے غیر آئینی طور پر نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے اپنے اختیارات سے بھی تجاوز کیا جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے عدالت انصاف فراہم کرے گی تاہم سیاسی مستقبل کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، مشاورت جاری ہے۔

پیس منظر:

خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی جانب سے 6 تاریخ کو اجلاس بلایا گیا تھا جس میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ کیا جانا تھا تاہم اجلاس سے پہلے ہی پرویز الٰہی نے اسلبمی ہال کے دروازے بند کروادیئے تھے اور ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی تھی۔

 بعدازاں چوہدری پرویز الٰہی نے دوست مزاری کے تمام اختیارات ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی ہے جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کا اختیار نہیں رکھتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*