ڈاکٹرسارہ ملک کیس میں پیشرفت، مقتولہ کی دوست بسمہ گرفتار

سمہ یعقوب کو عدالت سے ضمانت منسوخی کے بعد گرفتار کیا گیا، باضابطہ شامل تفتیش

سارہ ملک کے مرنے کے بعد بسمہ فرار ہوگئی تھی، آخری دن سارہ کیساتھ دیکھا گیا تھا

بسمہ اور ڈاکٹرشان کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے ڈاکٹر سارہ دلبرداشتہ تھی، تفیتیشی افسر

کراچی ( کرائم رپورٹر)ڈاکٹر سارہ ملک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سی ویو سے ڈاکٹر سارہ ملک نامی خاتون کیس میں پولیس نے مقتولہ کی دوست بسمہ کو گرفتار کرلیا ہے ایس ایس پی زاہدہ پروین نے بتایا کہ بسمہ یعقوب کو عدالت سے ضمانت منسوخی کے بعد گرفتار کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے بسما کو سارہ ملک کیس میں باضابطہ شامل تفتیش کرلیاواضح رہے کہ سارہ ملک کی خودکشی کے بعد بسمہ فرار ہوگئی تھی، سارہ ملک کی خودکشی سے قبل ایک ویڈیو میڈیا نے حاصل کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں لڑکیاں ایک ساتھ رکشے میں سوار ہورہی ہیں گذشتہ دنوں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساو¿تھ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ شان سلیم سے سارہ کے تعلق تھے، جس سے سارہ کو پیسے بھی دہیے اور عہدہ بھی دیا گیا سارہ کے علاوہ بسمہ بھی اسپتال میں کام کرتی تھی اور اس کے بھی شان کے تعلق قائم ہوگئے تھے، ان ملزمان نے اسپتال کا عجیب ماحول بنارکھا تھا۔ زاہدہ پروین نے بتایا کہ واقعے کے روز بسمہ اور شان کو کمرے میں دیکھ کر سارہ دلبرداشتہ ہوگئیں تھی اور اس نے خودکشی کرلی تھی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*