چین نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ سی پیک پر پاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکا خواہش مند ہے۔
بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اعلیٰ معیار کے سی پیک منصوبے پرپاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکاخواہش مند ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین کمیونٹی کےدرمیان مشترکہ مستقبل کے لیے بھی قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔