چینی کمپنی کی زبردست گاڑی پاکستان میں متعارف، قیمت جانیں

چین کے کار ساز ادارے چنگین موٹرز نے پاکستان میں اپنی پہلی اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (SUV) فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔

چنگین اوشان ایکس 7 کے نام سے پیش کی گئی اسSUV کو ماسٹر موٹرز کے اشتراک سے پیش کیا گیا ہے۔

اوشان ایکس 7 کو دو ویریئنٹ اوشان ایکس 7 کمفرٹ اور اوشان ایکس 7 فیوچر سینس کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔

ایکس 7 کمفرٹ میں 7 مسافروں اور ایکس 7 فیوچر سینس میں 5 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش دی گئی ہے۔

دنوں ویریئنٹ میں 1.5 سی سی کا ٹوبو چارج پٹرول انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور تک پاور فراہم کرتا ہے۔

اوشان ایکس 7 میں 7 اسپیڈ ڈی سی ٹی آٹومیٹک ٹرانسمیشن کا فیچر بھی دیا گیا۔ گاڑی کا سامنے والا حصہ کافی وسیع ہے جو کہ ایل ای ڈی لائٹس اور ڈی آر ایل ( ڈے ٹائم رننگ لائٹس) کے ساتھ اسے ایک اسپورٹس لک دیتا ہے۔

اوشان ایکس 7 فیوچر سینس میں پاور ڈیول گیٹ فیچر دیا گیا ہے تاہم ایکس 7 کمفرٹ اس فیچر سے محروم ہے۔

ایکس 7 فیوچر سینس میں ایڈاپٹِو کروز کنٹرول ہے جو آگے چلنے والی گاڑی کی رفتار کو دیکھتے ہوئے گاڑی کی رفتار کوخودکار طریقے سے کنٹرول کرتا ہے۔

فیوچر سینس ماڈل میں 360 ڈگری ویو کا حامل ریئل ٹائم کیمرا دیا گیا ہے، تاہم ایکس 7 کمفرٹ میں صرف ریئرر ویو کیمرا دیا گیا ہے۔

ایکس 7 کے 5 نشستوں والے ماڈل میں اینٹی کولیشن جیسا فیچر دیا گیا ہے جو کہ ڈرائیور کو کسی گاڑی سے تصادم کے خطرے سے آگاہ کرتا ہے، اور 360 ویو کیمرے کی مدد سے 30 سیکنڈز کی ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔

چنگین موٹرز کی جانب سے اوشان ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت 57 لاکھ 50 ہزارجب کہ ایکس 7 فیوچرسینس کی قیمت 59 لاکھ 50 ہزار رکھی گئی ہے۔

ان دونوں میں سے کسی بھی ویریئنت کو بارہ لاکھ روپے میں بک کروایا جاسکتاہے۔

یاد رہے کہ چنگین موٹرز کی جانب سے یہ دوسری کار ہے اس سے قبل ایلسون کے نام سے سیڈان ماڈل پیش کیا گیا تھا جسے پاکستانی مارکیٹ میں کافی پذایرائی حاصل ہوئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*