چھ ماہ بھی ہڑتال جاری رکھ سکتے ہیں، مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے: صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال بلا تعطل جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر چھ ماہ بھی مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا بنیادی مطالبہ ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، ایندھن کے نرخوں میں نمایاں کمی کی جائے اور ٹول ٹیکس و ود ہولڈنگ ٹیکس میں کیا گیا اضافہ منسوخ کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*