متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 25 مئی کو مختلف شہروں میں دیے گئے دھرنوں میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے تحریک انصاف کے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے دھرنوں میں شرکت کی اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
اداکارہ مریم نفیس نے شوہر نے کے ہمراہ اسلام آباد کے دھرنے میں شرکت کی، جہاں سے انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
ایک ویڈیو میں انہیں اپنے چہرے پر سخت گرمی اور آنسوں گیس کی شیلنگ کے بعد چہرے کو پانی سے دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔