پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

پریس ریلیز
تاریخ: 16 ستمبر 2024

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر کے ایڈوائزر اور فوکل پرسن برائے قانونی امور سندھ، بیرسٹر عزیر غوری اور پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے نائب صدر، عرفان محبوب جیلانی نے تمام امت مسلمہ کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی پُر خلوص مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اس بابرکت موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام اسیران کو صحت و سلامتی عطا فرمائے، ان کی مشکلات کو آسان کرے اور پاکستان کو ترقی، امن، اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔

بیرسٹر عزیر غوری اور عرفان محبوب جیلانی نے مزید کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات ہمیں انسانیت، محبت، اور انصاف کا درس دیتی ہیں اور یہی اصول پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد بنیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*