راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظوری کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے ایڈوکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے رؤف حسن کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔
خیال رہے کہ 3 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو تھانہ سی ٹی ڈی میں بارودی مواد برآمدگی کے دہشت گردی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔