پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے نائب صدر نوید عالم صدیقی کا ریڈ لائن منصوبہ کا دورہ اور تعمیراتی کنٹریکٹ منسوخ ہونے پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے نائب صدر نوید عالم صدیقی نے ریڈ لائن منصوبے کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی روڈ کی ابتر صورتحال اور تعمیراتی کنٹریکٹ کی منسوخی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کے نام پر اس منصوبے نے شہر کی اہم ترین شاہراہ کو گزشتہ 5 سال سے کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے؛ انہوں نے انکشاف کیا کہ 3 سال میں مکمل ہونے والا یہ منصوبہ 5 سال گزرنے کے باوجود 50 فیصد بھی مکمل نہیں ہو سکا، جبکہ اس کی لاگت 77 ارب سے بڑھ کر 103 ارب روپے تک جا پہنچی ہے جو کہ مبینہ بدعنوانی اور ناقص منصوبہ بندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نوید عالم صدیقی کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر موجود تعمیراتی گڑھے موت کا جال بن چکے ہیں جن کی وجہ سے اب تک 20 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جبکہ ٹریفک جام، کاروبار کی تباہی اور طلبہ و مریضوں کو درپیش شدید مشکلات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے؛ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کا شفاف آڈٹ کروا کر تمام ٹینڈرز پبلک کیے جائیں اور لاگت میں ہوش ربا اضافے سمیت مبینہ رشوت و کمیشن کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں، کیونکہ کراچی کا حقیقی مینڈیٹ رکھنے والی نمائندہ جماعت ہی شہر کے ان دیرینہ مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*