پی ٹی آئی کا متوقع لانگ مارچ، سندھ سے پولیس کی اضافی نفری اسلام آباد روانہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے حکمت عملی بنانا شروع کردی۔ وفاقی حکومت کی مدد کیلئے سندھ سے پولیس کی اضافی نفری بھی اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سندھ سے وفاقی درالحکومت اسلام آباد کیلئے پولیس کی نفری روانہ کی جاچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کو شہداد پور ریلوے اسٹیشن سے اسپیشل ٹرین میں روانہ کیا گیا، اسلام آباد روانہ کیے جانے والے 900 اہلکار شہدادپور میں محکمانہ کورسز کیلیے آئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ سے اسلام آباد ایمرجنسی ڈیوٹی پر روانہ اہلکاروں کا خرچ وفاق برداشت کرے گا جب کہ اہلکاروں کو فی کس 800 روپے لائن خرچ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان آئندہ جمعے کو کریں گے اور اس کی دیگر تفصیلات بھی جلد بتا دی جائیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*