پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہم سے کہا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ختم ہو گیا ہے۔
آئی بی اے سکھر میں میں منعقدہ انٹرنیشنل سائنس ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عاطف رانا کا کہنا تھا کہ یوتھ کو ایک پلیٹ فارم دینے کا سوچ کر ہم اس فرنچائز میں آئے تھے۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے ہمیں بتایا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ختم ہو چکا ہے، 2016 سے ہمارا سفر شروع ہوا، ڈیوپلمنٹ پروگرام میں 5 لاکھ بچوں کے ٹرائلز کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج شاہین آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان آپ کے سامنے ہیں، یہ امید ایک چیز کو لیکر تھی کہ یوتھ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر ہم نے جانچا کہ پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی زبوں حالی کی وجہ کیا ہے، 1984 میں ملک کی آبادی 8 کروڑ تھی لیکن اولمپکس کا جذبہ بہت تھا، کرکٹ کی طرح دیگر اسپورٹس میں بھی کام کرنا ہے اور ینگ ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔