
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون فائنل میں شائقین کرکٹ کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ گیٹ نمبر 1 سے 8 تک ٹکٹ والے شائقین فیفا گیٹ اور گلبرگ کالج کا راستہ اختیار کریں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیٹ نمبر 9 سے 16 کے ٹکٹ رکھنے والے فینز لبرٹی گیٹ سے اسٹیڈیم آ سکیں گے۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل کل حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ شام سوا 6 بجے تک قذافی اسٹیڈیم پہنچیں۔
