پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز کس بیٹر کے پاس ہے؟

پاکستان سپر لیگ 7 کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے آغاز پر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گزشتہ 6 سیزنز کے ریکارڈ کے مطابق ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز کس کھلاڑی کے پاس ہے؟

پی ایس ایل کا لیڈنگ اسکورر کون ہے؟

یہ اعزاز کراچی کنگز کے بیٹر بابر اعظم کے پاس ہے جنہوں نے 6 سیزنز  میں 58 میچز کھیلے اور ان میں 43.12 کی اوسط سے 2070  رنز اسکور کیے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں بابر نے 21 مرتبہ پچاس یا اس سے زائد اسکور کیا جب کہ ایونٹ میں انہوں نے سب سے زیادہ اسکور بغیر اپنی وکٹ گرائے 90 کیا۔

دوسرا نمبر:

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر پشاور زلمی کے اوپنر اور چھکے اور چوکوں کے بادشاہ کامران اکمل ہیں جنہوں نے اب تک ایونٹ میں 69 میچز کھیلے۔ 

کامران اکمل نے بہترین اسٹرائیک ریٹ 136.84 کی مدد سے 1820 رنز اسکور کیے، اس کے علاوہ انہوں نے 6 سیزنز میں سب سے زیادہ چھکے بھی لگائے۔

امران اکمل نے سب سے زیادہ 107 رنز بنائے اور 11 نصف سینچریاں بھی اسکور کیں۔

تیسرے نمبر پر کون ہیں؟

تیسرے نمبر پر شعیب ملک ہیں جنہوں نے 61 میچز میں 1481 رنز اسکور کیے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*