پی ایس ایل میں کئی اہم کھلاڑی غائب

پاکستان سپر لیگ 8: ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ٹیمیں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی

انگلینڈ کے عادل رشید انگلش ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کریں گے، ملتان سلطان متبادل پلیئر چنے گی

لاہور قلندرز کے ہیری بروکس بھی ٹیم کو اس سال دستیاب نہیں ہونگے جارڈن کاکس اور راشد خا ن بھی ابتدائی تین میچز نہیں کھیل سکیں گے

سلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایلیکس ہیلز، معین علی، گ±رباز اور فضل فاروقی کے جزوی متبادل لے گی، گلیڈی ائیربھی چار پلیئرز کا متبادل شامل کرینگے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کےلیے متبادل کھلاڑیوں کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہوگا۔ انگلینڈ کے عادل رشید پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کریں گے، وہ انگلش ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 8 میں حصہ نہیں لیں گے۔ملتان سلطانز ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں عادل کا متبادل پلیئر چنے گی۔اسی طرح لاہور قلندرز کے ہیری بروکس بھی ٹیم کو اس سال دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ جارڈن کاکس اور راشد خان لاہور قلندرز کو ابتدائی تین میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔لاہور قلندرز ان دونوں پلیئرز کےلیے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرے گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایلیکس ہیلز، معین علی، گ±رباز اور فضل فاروقی کے جزوی متبادل لے گی۔عادل رشید کے علاوہ ملتان سلطانز ڈیوڈ ملر، عقیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے بھی جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرے گا۔مجیب الرحمٰن اور راومن پاول کی جزوی ری پلیسمنٹ کےلیے پشاور زلمی باری لے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہسارنگا ڈی سلوا، جیسن روئے اور اوڈین اسمتھ کا بھی جزوی متبادل پلیئر منتخب کیا جائے گا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*