پی آئی اے کی دبئی کی پرواز میں ایمرجنسی، جہاز اچانک 26 ہزار فٹ نیچے آ گیا

پی آئی اے کی دبئی کی پرواز میں ایمرجنسی پیش آ گئی جس سے طیارہ اچانک 26 ہزار فُٹ نیچے آ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کو ہنگامی صورتِ حال مسقط کے قریب پیش آئی، پرواز پی کے 213 رات 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی سے دبئی روانہ ہوئی تھی۔

ایک گھنٹے بعد طیارہ مسقط پہنچا تو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ 6 منٹ میں 26 ہزار فُٹ نیچے آ گیا جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 ہزار فُٹ پر آنے پر پائلٹ نے اے ٹی سی مسقط اور ریڈار سے مدد مانگ لی تھی۔

ترجمان کے مطابق ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی سے ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوئی تاہم پائلٹ نے پرواز کے دوران اپنی مہارت سے ہائیڈرالک سسٹم کا نقص دور کیا اور ایک گھنٹے کی انتہائی نچلی پرواز کر کے پائلٹ دبئی پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ پر معائنے کے بعد طیارے کو اگلی پرواز پر روانہ کیا گیا، ایئر بس اے 320 طیارہ دبئی سے اسلام آباد اور پھر اسکردو گیا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامی صورتِ حال کی وجہ سے پی آئی اے کو طیاروں کے پرزوں کی کمی کا سامنا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*