پی آئی اے سی ایل بورڈ کا بڑا فیصلہ: ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس منظور

پی آئی اے سی ایل بورڈ نے ملازمین کیلئے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس منظور کر لیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نجکاری کے بعد پہلا  اور 102 واں اجلاس ہوا جس میں ملازمین کیلئے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس منظور کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بونس تنخواہ کا بنیادی مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی اور خدمات کو سراہنا ہے ملازمین پی آئی اے کی بحالی کے عمل میں سب سے اہم ستون ہیں یہ اقدام ثبوت ہے کہ نئی انتظامیہ بہترین، فعال اور عالمی معیار کی ایئرلائن کیلئے پُراعتماد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فیصلے سے ایئرلائن کے آپریشنز میں بہتری اور ادارے کو مستحکم بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*