پیپلز پارٹی کا ’عوامی مارچ‘ لاہور کی جانب گامزن

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں روانہ ہونے والا عوامی مارچ کا قافلہ آج پتوکی پہنچے گا۔

قافلے کے لئے  مقامی ایم پی اے چوہدری امجد علی میئو کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ شہر قائد سے چلنے والا عوامی مارچ کا قافلہ سات روز میں مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچا اور ساہیوال پہنچنے کے بعد اپنے جیالوں سے خطاب کیا اور ساہیوال میں ہی انکے رہنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف لانگ مارچ ’عوامی مارچ‘ کی قایدت بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، عوامی مارچ کا باقاعدہ آغاز کراچی میں مزار قائد کے سامنے باغ جناح سے ہوا۔باغ جناح میں کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، ہمارا یہ سفر قائد اعظم کے شہر کراچی سے شروع ہو رہا ہے، کہا اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*