پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی فوری تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی فوری تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں صرف میڈیا کی حد تک محدود ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی کہ سندھ کا گورنر فی الحال تبدیل نہیں ہو رہا، تبدیلی کا صرف میڈیا میں سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی حال ہی میں صدر مملکت سے ہونے والی ملاقات یونیورسٹیوں کے حوالے سے تھی، جس کے تحت پنجاب کی ایک بڑی یونیورسٹی کا کراچی میں کیمپس قائم ہوگا۔

اس کے علاوہ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بدین کے ایئرپورٹ کو بھی متحرک کر رہے ہیں، آج اس کی ابتدا ہے اور مستقبل میں مزید بہتری دیکھنے کو ملے گی، ایئرپورٹ کی بحالی بلدیاتی حکومت کا پروجیکٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ایئرایمبولینس سروس کا نیا سلسلہ شروع ہورہا ہے، اس کے دائرہ کار کو تھر، حیدر آباد، میر پور، خاص اور موہن جو دڑو تک بڑھائیں گے اور جہاں بھی ایئرپورٹ ہوں وہاں پر یہ سہولت دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سکھر سندھ کا مرکز ہے بلوچستان پنجاب کے قریب ہے، دونوں صوبے سکھر کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔۔ وفاقی لوکل کونسلوں کا بھی حصہ ہونا چاہیے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*