وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی حکومت کا پہلا امتحان یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا عوام کے لیے سبسڈی جاری رہے گی، اس بات کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 21 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوا دی ہے۔
اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر فل لیوی اور ٹیکس لگایا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 83 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ سابقہ عمران خان کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جون تک منجمد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔