پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر ایشوریا اور عالیہ بھٹ کی انٹری توجہ کا مرکز

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر چار چاند لگا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک میں اس مرتبہ ڈیبیو کیا ہے جبکہ ایشوریا رائے پہلے بھی فیشن ویک میں شریک ہو چکی ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکارائیں مشہور کاسمیٹک برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈرز بھی ہیں۔

ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے خاص ملبوسات اور خوب سج سنور کر ریمپ پر واک کی اور اپنے حُسن و انداز سے خوب توجہ سمیٹی۔

دونوں اداکاراؤں کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*