‎پٹہ سسٹم سے افسران ارب پتی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سائیں سرکار کی مہربانیاں اور اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری

معمولی افسران کا شمار بھی بڑے بلڈرز میں ہونے لگا ،سجاد چارلی پٹہ سسٹم سے مستفید ہونے والا پہلا بلڈر

سجاد چارلی نے حیدرعلی کو فرنٹ مین بنالیا، غیر قانونی تعمیرات تیز، 20فٹ کی گلی میں 12منزلہ بلڈنگ تعمیر

علاقہ مکینوں کو حساس اداروں کے نام پر ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، حیدرعلی نے دھمکانے کیلیے ٹیم بھی بنالی

کراچی (رپورٹ اے آر ملک)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سائیں سرکار کی مہربانیاں اور اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔پٹہ سسٹم نے افسران کو کروڑوں سے اربوں میں پہنچا دیا ہے اوور معمولی افسران کا شمار بھی اب کراچی کے بڑے بلڈرز میں ہونے لگا ،ذرائع کے مطابق سجاد چارلی پٹہ سسٹم سے مستفید ہونے والا پہلا بلڈر بن گیا جبکہ حیدر علی نامی شخص کو اپنا فرنٹ مین مقرر کر لیا ہے، جس نے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ مزید دراز کردیا ہے، اس حوالے سے بیس فٹ چوڑی گلی میں بارہ منزل کی عمارت تعمیر ہونا سمجھ سے بالاتر ہے تاہم اس کی تعمیر جاری ہے(خبر کے ساتھ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے بیس فٹ چوڑی گلی میں بلند و بالا عمارت کی تعمیر جاری ہے ) جبکہ کسی بھی قانون کے تحت بیس فٹ چوڑی گلی میں اتنی اونچی عمارت تعمیر نہیں ہو سکتی، اس حوالے سے علاقہ مکینوں کو حساس اداروں کے نام پر ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے ،حیدر علی نامی شخص نے اس کام کے لیے ایک ٹیم مقرر کی ہوئی ہے ایریا سے اٹھنے والی کسی بھی آواز کو کسی بھی طریقے سے دبایا جاتا ہے ڈسٹرکٹ ساو¿تھ کے علاقے گارڈن ویسٹ میں موجود پلاٹ نمبر 9 GRW دھنا چال میں واقع ہےحساس اداروں کے نام سے لوگوں کو اتنا ڈرایا گیا ہے کہ لوگ اپنا حق استعمال کرنے سے بھی قاصر ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*