’پٹھان‘ نے صرف 17 دن میں 900 کروڑ کمالیے

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے صرف 17 دن میں دنیا بھر میں 900 کروڑ کی کمائی کرلی۔

فلم کے گانے بے شرم رنگ کی وجہ سے تنازع اور بائیکاٹ مہم کا شکار رہنے والی فلم نے صرف بھارت میں 558 کروڑ کی کمائی کرکے ناقدین کو چپ کروا دیا۔

پر پٹھان کی کمائی 900 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، اس حوالے سے یش راج فلمز نے پریس ریلیز بھی جاری کی۔

یش راج فلمز کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے جمعے کو بھارت بھر میں 5 اعشاریہ 90 کروڑ کا بزنس کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح پٹھان ہندی سینما کی تاریخ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔

اس ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ خان نامعلوم دہشت گرد گروپ کو بھارت پر حملہ کرنے سے روکتے ہیں۔

فلم میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیا، آشوتوش رانا سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم نے بھارت میں 558 اعشاریہ 40 کروڑ جبکہ بیرون ملک 342 اعشاریہ 60 کروڑ یعنی مجموعی طور پر 901 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*