پُراسرار طور پر غائب ہونے والے امیگریشن و پاسپورٹ افسر کا سراغ مل گیا۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ امیگریشن حیات تارڑ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کر لیا۔
حیات تارڑ کے بھائی صدف حسین نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ میرا بھائی غائب نہیں ہوا تھا بلکہ رضا کارانہ طور پر غیر حاضر تھا۔
دوسری جانب سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حیات تارڑ پر پاسپورٹس کے اجراء میں بے ضابطگی اور کرپشن کا الزام ہے۔
عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے بھائی کی درخواست پر پاسپورٹ حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا
Loading...