پولیس کی اغوا برائے تاوان کی سرگرمیاں جاری

کراچی میں کار شوروم کے مالک کو بازیاب کرالیا گیا، پولیس اہلکار سمیت تین اغوا کار گرفتار

گرفتار ملزم سہیل حسن ملیر سکھن تھانے کا کانسٹیبل جبکہ بلال کار پی کیو آر اہلکار ہے، تیسرا اغوا کارشہزاد پرائیویٹ شخص ہے

اغوا کاروں نے شوروم مالک شہباز کی رہائی کے بدلے 20 لاکھ مانگے تھے جبکہ 3 لاکھ روپے میں ڈیل فائنل ہوئی تھی

کراچی(کرائم رپورٹر) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کورنگی بند کے قریب اہم کارروائی کرتے ہوئے دارالسلام سوسائٹی سے اغوائ ہونے والے کار شوروم کے مالک شہبازکو بازیاب کروالیا۔ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق کارروائی کے دوران ملیر سکھن پولیس کے اہلکار سمیت 3 اغوائ کاروں کو گرفتارکرتے ہوئے اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم سہیل حسن ملیر سکھن تھانے کا پولیس کانسٹیبل جبکہ بلال کار پی کیو آر (پولیس قومی رضاکار) کا اہلکار ہے، تیسرا اغوائ کارشہزاد پرائیویٹ شخص ہے، ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان نے شوروم مالک شہباز کو گذشتہ روز اغوائ کیا تھا اور رہائی کے بدلے 20 لاکھ مانگے جبکہ 3 لاکھ روپے میں ڈیل فائنل ہوئی۔ملزمان اغوائ کے بعد مغوی شہباز کو ملیر کے مختلف علاقوں میں گھماتے رہے اور کرنٹ لگاکر تشدد بھی کرتے رہےمغوی شہباز کے مطابق ملزمان نے اس کے اے ٹی ایم کارڈ سے بھی رقم نکالی۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق تاوان وصولی کے لیے ملزمان نے تین مقامات تبدیل کیے لیکن پولیس نے حکمت عملی بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پوری چھاپہ مار کارروائی کے دوران مغوی کی امریکن نیشنل بیوی ساتھ رہی اور امریکن نیشنل خاتون کی جانب سے پولیس کی کامیابی کو سراہا گیا، کورنگی پولیس کا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*