پوسٹنگ سکھر مگر کراچی میں ریحان الائچی سرگرم’ پیدا گیری جاری

سخت بدنامی کے بعد DG ایس بی سی اے نے ریحان الائچی کا سکھر تبادلہ کرکے اسے منظر سے غائب کیا تھا

احتیاط کی دھجیاں بکھیر کر ریحا ن الائچی کراچی میں اپنے اور DG کے ماضی کے مالی فوائد کی نگہبانی کیلئے پٹہ سسٹم ٹیم کی سرپرستی میں مصروف

کراچی (رپورٹO اے آر ملک) گزشتہ ماہ سخت بدنام ہونے کے سبب ڈی جی SBCA اسحاق کھوڑو نے اپنے چہیتے ریحان الائچی کو بظاہر سکھر تبادلے کی سزا دی مگر حقیقت میں اسے محفوظ کرلیا اور جیسا کہ ہم نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ وہ درپردہ رہ کراپنے تمام دھندے جاری رکھے گا ‘حقیقت یہ ہے کہ وہ سکھر میں تعیناتی کے باوجود کراچی میں موجود ہے اور DG اسحاق کھوڑو کے مالی فوائد اور اپنی بدعنوانی ولوٹ مار کے دھندے کی بھرپور نگہبانی کررہاہے اور ناجائز تعمیرات کرانے والے ساتھیوں کی بھرپور مدد کرکے اپنے لئے DG کیلئے اپنے پٹہ سسٹم کی ٹیم کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہاہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*