پنجاب کیلئے 130 ارب روپے سے بننے والی 4 سڑکیں ایکنک سے منظور

ایکنک نے پنجاب کے لیے 4 سڑکوں کی منظوری دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایکنک میٹنگ میں پنجاب کی 130 ارب روپے سے بننے والی4 سڑکوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسد عمر کے مطابق کمالیہ، شورکوٹ، چوک اعظم، لیہ، حاصل پور سے بہاولنگر اور وہاڑی ،پاکپتن، دیپالپور روڈ، شورکوٹ سے جھنگ کی سڑک بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لیے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کا منصوبہ بھی ایکنک نے منظور کرلیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*