پنجاب پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 150 سے زائد ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

پنجاب پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 150 سے زائد ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر میں خونی کھیل روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 150 سے زائد ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار سے زائد پتنگیں اور سینکڑوں کیمیکل ڈوریں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، جو پتنگ بازی کریگا وہ حوالات جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف 80 سے زائد مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی ایک انتہائی خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، یہ صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو پتنگ بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارتے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں پتنگ بازی کا کوئی شوق نہیں ہوتا نہ ہی وہ اس قاتل کھیل کا طریقہ جانتے ہیں بلکہ وہ ویسے ہی کسی آوارہ ڈور کی زد میں آ کر بے دردی سے جان دے دیتے ہیں۔

یہ نقصان ایسے ہوتے ہیں جن کا کبھی ازالہ نہیں ہو سکتا، پتنگ بازی کے نتیجے میں مالی نقصان شاید ہی کہیں ہوتا ہے اس میں اکثر و بیشتر جانی نقصان ہی ہوتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*