پنجاب اسمبلی کا مرکزی درواز ہ بند، خاردار تاریں لگادی گئیں

لاہور: پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد اسمبلی کے مرکزی دروازے کو بند کردیا گیا۔

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی  بحران  نے جنم  لے لیا ہے جہاں پنجاب اسمبلی کا اجلاس  بلانے کے معاملے پر تنازع  کھڑا ہوگیا  ہے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے اب تک صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے جب کہ اسمبلی کا مرکزی دروازہ بھی بند کردیا گیا ہے اور اس کے آگے خاردار تاریں لگادی گئی  ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اسٹاف  کا کہنا ہےکہ اسمبلی کا مرکزی دروازہ بند ہے اور  ارکان کو دربار گیٹ سے داخلے کی اجات ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل اسپیکر کے حکم پر  اسمبلی میں میڈیا  نمائندوں  کے داخلے پر پابندی  عائد کردی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*