پشاور: مبینہ مقابلہ، اشتہاری ملزم ہلاک، پولیس اہلکار شہید

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے ارمڑمیانہ گڑھی میں اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے ہونے والے مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ملزم مارا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس نے شہید اہلکار اور ملزم کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے، مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*