پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کا قرنطینہ مکمل

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کا قرنطینہ مکمل ہوگیا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد دونوں کرکٹرز نے قرنطینہ اختیار کیا تھا۔

اب دونوں کرکٹرز کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور قرنطینہ ختم کردیا ہے۔

پشاور زلمی کے دونوں کرکٹرز آج ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گے۔

واضح رہےکہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*