پشاور خود کش دھماکا، اندراجِ مقدمہ کیلئے CTD کو مراسلہ ارسال

گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہوئے خود کش دھماکے کے مقدمے کے اندراج کے لیے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔

پشاور کے تھانہ خان رازق کے ایس ایچ او کی مدعیت میں مراسلہ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو ارسال کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

مراسلے کے مطابق حملہ آور نے مسجد کے اندر نمازیوں پر فائرنگ کی اور خود کش دھماکا کیا، دھماکے سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

سیاہ لباس میں ملبوس بمبار نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر منبر کے سامنے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*