پتنگ بازی اور آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی، 02 ملزمان گرفتار

لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس کی پتنگ بازی اور آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز  ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر کریک ڈاؤن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھاڑک اسٹاپ اور شاہ نور اسٹوڈیو کچی آبادی سے 02 پتنگ و ڈور فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللّٰہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان نے آن لائن پتنگیں و ڈور فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ پتنگ فروش احسان اور محبوب کے قبضہ سے مجموعی طور پر 437 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 08 چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اخلاق اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ملزم احسان کے قبضہ سے 200 پتنگیں 04 چرخیاں جبکہ محبوب کے قبضہ سے 237 پتنگیں 04 چرخیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے بہت سی زندگیاں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن پولیس نے ایس ایچ او ملک نثار و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمدعابد خان نے کہا کہ عوام الناس کو متنبہ و آگاہ کیا جاتا ہے اپنی اور دوسروں کی زندگی سے مت کھیلیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*