پاک آسٹریلیا ٹیسٹ:’ وزیراعظم میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے‘

راولپنڈی: وفاقی وزیر اطلاعات  فواد  چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئیں گے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد  چوہدری  نے کہا کہ دیکھتے ہیں وزیراعظم آج آتے ہیں یا کل، مگر وہ انشااللہ میچ دیکھنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت میں کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے، بھارت سازشوں کی بجائے پاکستان آکرمیچ کھیلے۔

اس موقع پر  انہوں نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ان فٹ بہت ہے ورنہ ان کے ساتھ میچ ضرور کھیلیں، لانگ اورشارٹ مارچ کرنے  والے  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے آئیں اپوزیشن کے لیے ٹکٹوں کا بندوست بھی کردیں گے۔

وزیر اطلاعات  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہورہی اور اپوزیشن لانگ مارچ کررہی ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑا ایونٹ ہورہا ہے، شیخ رشید کو کہا کہ لانگ مارچ کو اسٹیڈیم کےاطراف میں بھی نہیں لانا چاہیے ورنہ امیج خراب ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*