پاکستان کی مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ کے اندر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت

پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ کے اندر صیہونی جارحیت کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

 ترجمان وزارت خارجہ نےکہا کہ پاکستان اسرائیلی افواج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں کے خلاف ڈرون کے ذریعے آنسو گیس کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق رمضان المبارک میں ایسی حرکتیں قابل مذمت اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ سے پہلے مسجد اقصیٰ میں کارروائی کی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز جمعہ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئیں جس دوران جھڑپ میں تین صحافیوں سمیت 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*