پاکستان کوسٹ گارڈز کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی



کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی1755 کلو گرام چرس برآمد کرلی

پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 29 اعشاریہ 28 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے


کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات کے خلاف بڑی کاروائی کی،،کاروائی میں 1ہزار 7 سو 55 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانیوالی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً29 اعشاریہ 28 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ،ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ادارے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ،جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور دوران سرچ پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی1755 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*