
راولپنڈی: پاکستان نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 2 ای آر جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایویونکس ٹیکنالوجی سے لیس ہے، میزائل بلند ترین درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ‘فتح-2 ای آر’ اپنی بڑھائی گئی رینج کے ساتھ پاک فوج کی پہنچ اور گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آج کے تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور پرعزم سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا، جبکہ صدر اور وزیراعظم، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے ‘فتح-2’ ہتھیاروں کے نظام کے ‘ایکسٹینڈڈ رینج’ ورژن کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔
