
پاکستان میں کیمبرج اے ایس، اے لیول، او لیول اور آئی جی سی ایس ای کی جون 2026 امتحانی سیریز کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ کیمبرج حکام کے مطابق اس سال امتحانات میں ملک بھر کے 850 سے زائد اسکولوں کے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ روایتی طور پر اس امتحانی سیریز میں بھی پاکستانی طلبہ میں فزکس، میتھمیٹکس، بزنس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین سب سے زیادہ مقبول رہے۔
