پاکستان: مزید 961 کورونا مریض، 13 اموات رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران اس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں اس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 51 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 13 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 961 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 2 ہزار 393 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 53 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 66 ہزار 227 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 261 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 6 ہزار 361 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 139 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 61 لاکھ 74 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 22 ہزار 218 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 20 کروڑ 94 لاکھ 38 ہزار 557 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 62 لاکھ 18 ہزار 183 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 40 لاکھ 93 ہزار 786 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 684 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 784 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 284 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 374 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 390 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*