پاکستان تحریکِ انصاف نے آج ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔ جب لیڈر جیل میں ہو، سارے ریاستی ادارے آپ کے خلاف ہوں، کریک ڈاؤن ہو، پکڑ دھکڑ جاری ہو، اور راستے بند ہوں، ایسے حالات میں اتنا بڑا عوامی اجتماع کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنے تمام مخالفین کو شکست دے دی ہے۔ آج کا جلسہ بلاشبہ ایک تاریخ ساز جلسہ تھا۔
یہ جلسہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور عمران احمد خان نیازی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی حقیقت ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان حالیہ تاریخ میں دنیا کی سب سے بڑی پُرامن مزاحمتی تحریک چلا رہے ہیں۔
میری توقعات سے کہیں زیادہ لوگ آج کے جلسے میں موجود تھے اور میں نے ایسے تاریخی مناظر کبھی نہیں دیکھے۔
پاکستان کے مستقبل کے لیے عمران خان کا ہونا ضروری ہے، اور آج کے جلسے نے اس بات کو مزید واضح کر دیا ہے کہ عوام کی امیدیں اور اعتماد عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔