پاکستان اور ایران میں کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریں گے

لاہور: پاکستان اور ایران نے کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرزقذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون پر اہم بات چیت ہوئی۔

ایرانی وفد نے  قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود جدید تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔

پی سی بی کے مطابق ایرانی وفد نے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر  پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون پر اہم بات چیت ہوئی جبکہ  پاکستانی کوچز کی جانب سے ایران کی جونیئر اور سینئر کرکٹ ٹیموں کو کوچنگ فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں فریقین نے کرکٹ کے فروغ، تکنیکی تعاون اور مستقبل میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*