پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہے، اس سے اہم تعلقات ہیں: امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور حکومت پاکستان سے امریکا کے اہم تعلقات ہیں، ہم پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم یواے ای اور سعودی عرب کادفاع مضبوط کرنےکیلئے پرعزم ہیں، دونوں ممالک سے سکیورٹی تعاون، دفاعی تجارت اور تربیت کاکام کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یمن کا تنازع حل کرنےکا واحد راستہ سفارتی حل ہے جب کہ ایران کے جوہری پروگرام میں پیشرفت پر تشویش ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور حکومت پاکستان سے امریکا کے اہم تعلقات ہیں، ہم پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

ترک صدرکے دورہ یوکرین سےمتعلق سوال پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ترکی اہم نیٹو اتحادی ہے، یوکرین سے یکجہتی کرنے والے نیٹو اتحادی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

افغانستان سے متعلق نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم بہت سے مختلف طریقوں سے افغان عوام کی حمایت کر رہے ہیں،  ہم افغان عوام کی انسانی ضروریات میں مدد کر رہے ہیں، افغانستان سے متعلق خطےکے متعدد ممالک کے ساتھ فعال کام کررہے ہیں، شراکت داروں سے مل کرکابل ائیرپورٹ کو سول طیاروں کیلئے فعال بنانے پرکام کررہے ہیں۔

ترجمان  نے مزید کہا کہ طالبان کو افغان عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت ہے اور طالبان کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کی بھی ضرورت ہے جب کہ طالبان ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغانوں کو  محفوظ راستہ  اور نقل و حرکت کی آزادی دیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*